تمام اسٹیٹ اڈوائزری کونسل ممبرس ، ضلعی و یونٹ کیڈر سے شرکت کی اپیل
ظہیرآباد ۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA آئیٹا تلنگانہ اسٹیٹ پرنٹ میڈیا سیکوریٹری محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ انتخابات برائے میقات 2021 تا 2024 بتاریخ 26 فروری اور27 فروری حیدرآباد کے جامعہ دارالھدی پہاڑی شریف میں منعقد ہوئے جس میں ملک کے مختلف ریاستوں کے اسٹیٹ اڈوائزری کونسل ممبران نے شرکت کی ۔ ریاست تلنگانہ کے انتخابی اجلاس کی صدارت نومنتخب قومی جنرل سکریٹری جناب میر ممتاز علی نے کی ۔ اسٹیٹ اڈوائزری کونسل کے مشاورت سے جناب محمد یقین الدین کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا ۔ نائب صدور جناب عبدالکریم اور جناب سید عارف ، ریاستی سکریٹری کی حیثیت سے جناب اصغر حسین ، پرنٹ میڈیا سکریٹری محمد معین الدین ، ریاستی لیڈی کنوینر محترمہ اسماء زرین شامل ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ اڈوائزری کونسل اس طرح ہے ۔ جناب محمد عبدالکریم محمد فاروق طاہر ، سید عارف ، محمد نصیر الدین ، محمد نذیر احمد ، محترمہ اسماء زرین ، ڈاکٹر عائشہ بیگم ، محمود علی سہیل ، محمد عبدالمجیب ، سید اظہر الدین ہیں ۔ نومنتخب ذمہ داران نے اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دینے کا عزم کیا اور استقامت کیلئے دعاء کی گئی ۔ اس موقع پر قومی سکریٹری جناب خالد حسین قیصری اسسٹنٹ فینانس سکریٹری خواجہ غیاث الدین و دیگر موجود تھے ۔ نومنتخب صدر محمد یقین الدین نے 7 مارچ بروز اتوار بوقت 8 بجے شب منعقد شدنی آن لائین اجلاس میں ریاست کے تمام اسٹیٹ اڈوائزری کونسل ممبرس ضلعی و یونٹ کیڈر ذمہ داران سے شرکت کی پرزور خواہش کی ہے تاکہ ضلعی و یونٹ انتخابات کے لئے ہدایات جاری کئے جاسکیں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔
