آئیٹا ظہیرآباد کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

   

ظہیرآباد ۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن
AIITA
ظہیرآباد یونٹ کا ماہانہ اجلاس کا دفتر آئیٹا اسلامک سنٹر ظہیرآباد پر مقامی صدر خواجہ نظام الدین کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس کا آغاز محمد رضوان احمد کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا ۔ صدر خواجہ نظام الدین کی صدارت میں منعقد ہوا جس کا آغاز محمد رضوان احمد کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا ۔ صدر مقامی اساتذہ کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ آئیٹا لاک ڈاؤن کے بعد پھر سے سرگرم ہوگئی بعد ازاں پریس سکریٹری تلنگانہ محمد معین الدین نے اساتذہ کو مبارکباد دی کہ وہ لاک ڈاؤن و رمضان میں خدمت خلق کے کام کئے اور عبدالباری مومن سابق نیشنل صدر آئیٹا افکار معلم کے چیف ایڈیٹر اور خازن آئیٹا کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی تحریک اسلامی کی خدمت کی ان کی خدمات کو قبول کرنے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور جماعت اسلامی کی خدمت کی ان کی خدمات کو قبول کرنے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور جماعت کو ان کے نعم الدبل کی دعاء کی اور اختتامی خطاب میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد محمد ناظم غوری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آئیٹا ایک ذیلی تنظیم ہے جو اسلام کے نظریات پر کام کرتی ہے چونکہ اساتذہ شعور ہوتے ہیں اور سماج کے سب سے بڑے بہی خواہ ہوتے ہیں ۔ اس کیلئے جماعت سے جڑنا چاہئے تاکہ ترقی کرسکیں ۔

اردو شعراء کی مالی اعانت کی حکومت سے اپیل
ظہیرآباد ۔ لٹریری فورم ظہیرآباد نے حکومت تلنگانہ سے ریاست کے اردو شعراء کی مالی اعانت کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے اور اس ضمن میں یاد دلایا کہ ریاست آندھراپردیش کی حکومت نے اردو شعراء کو ماہانہ پندرہ سوتا تین ہزار روپئے وظائف مقرر کرکے ایک قابل تقلید اقدام کیا ہے ۔ لٹریری فورم ظہیرآباد کے صدر سعداللہ خان سبیل نے حکومت تلنگانہ بالخصوص اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے خواہش کی ہے کہ وہ اسی طرز پر ہماری ریاست کے اردو شعراء کو بھی وظائف جاری کرے تاکہ وہ زبان و ادب کی خدمت میں ہمہ تن گوش رہیں اور انہیں کسی قسم کی مالی دشواری نہ ہو کیونکہ اردو شعراء کی مالی حالت ناگفتہ بہ ہے ۔ ان مساعد حالات میں بھی وہ شعر و ادب کی خدمت میں شبانہ روز مصروف ہیں ۔ صدر نے مزید کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانات میں بھی شعراء برادری کو بھی شامل کیا جانا چاہئے تاکہ انہیں سر چھانے کیلئے آسرا میسر آسکے ۔