نئی دہلی: خلائی پروگرام میں مستقبل کی ٹکنالوجی میں جدید تحقیق کو نئی سمت دینے کے لئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) کے ساتھ ایک مفاہمت یاد داشت کیا ہے جس کے تحت ادارے میں ایک علاقائی اسپیس اکیڈمک ریسرچ سنٹر کھولا جائے گا۔اسرو اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی(کاشی ہندو یونیورسٹی) کے مابین منگل کو آن لائن پروگرام میں معاہدہ ہوا۔ ادارے کی طرف سے ڈائرکٹر پروفیسر پرمود کمار جین اور اسرو کی طرف سے سی بی پی او کے ڈاکٹر پی وی ونکٹ کرشنن نے مفاہمت یاد داشت پر دستخط کئے ۔