آئی آئی ٹی جے ای ای اور نیٹ کی تیاری کے لیے آن لائن کراش کورس

   

گھر بیٹھے انٹر ایم پی سی ، بی پی سی طلبہ کو تیاری کے شاندار مواقع
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کے لیے آئی آئی ٹی کے انٹرنس جے ای ای اور انٹر بی پی سی امیدواروں کے لیے نیٹ کی تیاری کے لیے آن لائن کراش کورس تین سیشن میں 35 دن کا رکھا گیا ہے ۔ گھر بیٹھے کوچنگ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے ماہرین کی ٹیم کے خدمات حاصل ہیں ۔ اس کے لیے Clears Computerised Learning Evaluation and Remediation System کے نام موسوم اور جس کا دفتر ڈالر چیمبر لکڑی کا پل پر واقع ہے ۔ کلیرس ادارہ پانچ مضامین کا احاطہ کرتا ہے جس میں فزیکس ، کیمسٹری ، میاتھس ، باٹنی زوالوجی ہیں ۔ ہر سیشن کی فیس 3500 روپئے رکھی گئی ہے ۔ اس میں نیٹ ( میڈیکل ) جے ای ای / انجینئرنگ ( آئی آئی ٹی ) کی تیاری گھر بیٹھے کرسکتے ہیں ۔ کلیرس دنیا کا پہلا ادارہ ہے جو چوتھی جنریشن کا ون ۔ ٹو ۔ ون نالج ٹرانسفر سافٹ ویر ہے ۔ انٹر میڈیٹ ( گیارہویں / بارہویں ) فزکس ، کیمسٹری ، میاتھس ، بیالوجی ( باٹنی ، زوالوجی ) کا مکمل نصاب شامل ہے ۔ کلیرس اس بات کا لحاظ رکھتے ہوئے تیاری کرواتا ہے کہ آپ کیا جانتے ہیں ۔ اور آپ کو کیا سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ پر سکون انداز میں جس میں نالج یونٹ کے 5 ہزار ، ٹیوٹوریل کے 23,135 اور آبجکٹیو ٹائپ کے 85 ہزار سوالات شامل ہیں اور نظریاتی اور ملٹی میڈیا کے 18,150 اور 7800 بٹ بھی شامل ہیں اچھے نشانات سے کامیابی کے لیے اور مزید معلومات کے لیے ذیل کے فون نمبرات 9449240080 ۔ 8790132920 ۔ ویب سائٹ webclears.com پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔۔