آئی آئی ٹی حیدرآباد میں ریسرچ کے قیام کا اعلان

   

حیدرآباد۔ ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)حیدرآباد میں ریسرچ سل قائم کرے گا تاکہ ملک کودرکار مستقبل کی دفاعی ٹکنالوجیز کی تکمیل کی جاسکے ۔ڈی آرڈی او۔آئی آئی ٹی۔ایچ ریسرچ سل،نشاندہی کردہ ٹکنالوجی کے شعبہ جات میں بنیادی اور اپلائیڈ ریسرچ کا کام کریگا۔ چینئی میں ڈی آرڈی اوکے ریسرچ اینڈ انوویشن سنٹرکے ایکسٹنشن کے طورپر قیام کے بعد اس ریسرچ سل کو دفاع کیلئے عصری ٹکنالوجیز میں سائنٹفک اور اپلائیڈ ریسرچ کیلئے سنٹر فار ایکسلنس بنایاگیا تھا۔ ریسرچ سل کے قیام کیلئے یادداشت مفاہمت پر دستخط کے کے پاٹھک ڈائرکٹر، ڈائرکٹوریٹ فار فیوچرسٹک ٹکنالوجی مینجمنٹ (ڈی ایف ٹی ایم)،ڈی آرڈی او، ایم ایس آر پرسادسرکردہ سائنسداں و ڈائرکٹر جنرل میزائلس اینڈ اسٹراٹیجک سسٹمس(ایم ایس ایس)،ڈی آرڈی او اور پروفیسر بی ایس مورتی ڈائرکٹر آئی آئی ٹی حیدرآباد نے کئے ہیں۔اس یادداشت مفاہمت پر دستخط ڈی آرڈی او ڈی جی ۔ ایم ایس ایس دفتر حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کئے گئے جس میں ڈی آرڈی او اور آئی آئی ٹی حیدرآباد کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔