آئی آئی ٹی رورکی کے 88 طلبا کورونا پازیٹیو

   

Ferty9 Clinic

دہرہ دون ۔ باوقار آئی آئی ٹی ادارہ رورکی کے تقریبا 88 طلبا کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ترجمان انسٹی ٹیوٹ سونیکا شریواستو نے بتایا کہ تمام 88 طلبا کو گنگا ہاسٹل میں رکھا گیا ہے جو آئی آئی ٹی کے احاطہ ہی میں ہے اورا سے اسپیشل کووڈ کئیر سنٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان طلبا کو ہر دوار میڈیکل عہدیداروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا کے پازیٹیو قرار پانے کے بعد پانچ ہاسٹلس کو مہربند کردیا گیا ہے ۔ تاہم اس کی وجہ سے آن لائین تعلیم کا سلسلہ متاثر نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں کورونا قواعد پر پوری سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ ادارہ کی جانب سے کوئی لاپرواہی نہیں برتی گئی ہے اور ہر ممکن احتیاط کی جا رہی ہے ۔