حیدرآباد ۔ 16 جون (سیاست نیوز) انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس نے حال میںایک آن لائن بیچلر آف سائنس الیکٹرانک سسٹم کورس کا آغاز کیا ہے تاکہ تلنگانہ الیکٹرانکس انڈسٹری کی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی مانگ کو پورا کیا جائے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس انسٹیٹیوٹ کے پروفیسرس نے بتایا کہ یہ کورس فزکس اور میاکس کے ساتھ 12 ویں جماعت کامیاب تمام طلبہ کیلئے بلالحاظ ان کی عمر، رول یا جغرافیائی مقام کے کھلا ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں فیکلٹی ممبر ڈاکٹر رادھا کرشنا گنٹی نے بتایا کہ الیکٹرانکس شعبہ میں مینوفکچرنگ کیلئے کافی مواقع ہیں۔ بی ایس الیکٹرانکس سسٹم پروگرام کے گریجویٹس کو اس میں اس شعبہ کی اہم بنیادی باتوں کی معلومات اور مہارت حاصل ہوگی، جس سے وہ مختلف انڈسٹریز میں کام کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں داخلہ ایک ان ۔ بلٹ کوالیفائر پروسیس پر مبنی ہوگا اور جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن (JEE) کی ضرورت نہیں ہے۔