آئی آئی ٹی کانپور کے طلبہ کی جانب سے ڈرون کی تیاری

   

کانپور ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ٹی کانپور کے طلبہ نے ایک ڈرون کو تیار کیا ہے جس کا نام پرہاری رکھا گیا ہے ۔ اس ڈرون میں 5 کیلو گرام وزن لے جانے کی صلاحیت ہے اور مسلسل تین گھنٹے تک وہ حساس زون کی نگرانی کرسکتا ہے ۔ اس ڈرون میں تصویریں لینے کی صلاحیت کے علاوہ ایک خودکار نظام بھی رکھا گیا ہے جو بغیر آدمی کے ہیلی کاپٹر کا کام کرے گا ۔ اس ڈرون کو خصوصاً سرحد پر نگرانی کرنے اور قومی سلامتی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔