گورنر کیرالا راجندر وشواناتھ کی خواہش، کندی کیمپس کا دورہ، کلکٹر کی جانب سے زبردست خیرمقدم
سنگا ریڈی۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرالہ کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کا کندی منڈل سنگا ریڈی کا دورہ کیا اس موقع پر وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا کیرالہ کے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-حیدرآباد (IIT)، (کندی) کیمپس کے دورے کے دوران پروفیسرز اور دیگر عہدیداروں کا بڑی تعداد نے استقبال کیا گیا اس موقع پر کلکٹر نے ضلع کی ترقی اور آئی آئی ٹی کی کارکردگی سے واقف کروایا آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر نے گورنر کو نئی تحقیقوں، طلباء کے لیے بین الاقوامی سطح کے مواقع، آئی آئی ٹی سے پبلک سیکٹر کی ترقی کے لیے تعاون کے بارے میں بتایا گورنر کو آئی آئی ٹی ریسرچ اینڈ انوویشن لیب میں جدید تحقیق، اسٹارٹ اپ تعاون اور صنعتوں کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں بتایا گیا انہوں نے آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، گرین انرجی، ہائیڈروجن فیول ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں میں آئی آئی ٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کی اہمیت کی وضاحت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آئی آئی ٹی کے طلباء کو ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنا چاہئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک کی معاشی ترقی کو سہارا ملنا چاہیے ، طالب علموں کی نئی اختراعات اور اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی امداد دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر آئی آئی ٹی کے ڈائرکٹر پروفیسر بی ایس مورتی، ایڈیشنل ایس پی سنجیوا راؤ، آر ڈی او رویندر ریڈی، کندی تحصیلدار وجے لکشمی اور دیگر عہدے دار موجود تھے۔