آئی آئی ٹی گوہاٹی نے کورونا سے لڑنے کیلئے مشین تیار کی

   

نئی دہلی۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ٹی گوہاٹی نے کوروناوبا سے لڑنے کیلئے ایک ایسی سستی مشین تیار کی ہے جس کے ذریعے علاقوں کو ‘ وائرس سے پاک ‘ کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ اس نے ایک واٹر پروف پرسنل پروٹیکٹیو اِکوپمینٹ (پی پی ای) بنانے کے لئے بھی کارگرساز و سامان تیار کیا ہے ۔ادارہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ٹی جی سیتارام کے مطابق کیمیائی انجینئرنگ کی ٹیم نے بنگلور کی ایکسیل ٹیک اور گوہاٹی کی الٹی میٹ ایروکوا فلٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ مل کر ان دونوں منصوبوں کو انجام دیا ہے ۔