آئی آئی ٹی ہماچل پردیش میں نان ٹیچنگ جائیدادوں پر بھرتی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) منڈی ہماچل پردیش میں نان ٹیچنگ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 10 پوسٹس کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جس میں ڈپٹی رجسٹرار کی ایک، اسسٹنٹ رجسٹرار کے 4 ، ٹیکنیکل آفیسر کی ایک، میڈیکل آفیسر کی 2، اسسٹنٹ آفیسر ( الیکٹریکل) کی ایک، فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر کی ایک جائیداد شامل ہیں۔ پوسٹ کے لحاظ سے متعلقہ سبجیکٹ میں انجینئرنگ ڈپلوما ، بیچلرس ڈگری، بی ای، بی ٹیک ماسٹرس ڈگری ، ایم بی بی ایس کامیابی کے علاوہ متعلقہ سبجیکٹ میں مہارت لازمی ہے۔ پوسٹ کے لحاظ سے امیدوار کی عمر 35 تا 50 سال کے درمیان ہونی چاہیئے۔ تحریری امتحان، پریزنٹیشن، انٹرویو کی بنیاد پر تقرر ہوگا۔ آن لائن درخواست داخل کرنا ہوگا۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 03-12-2021 مقرر ہے۔ ویب سائیٹ

www.iitmandi.ac.in

ملاحظہ کریں۔ ع