زیر تعمیر عمارت سے گرنے پر مزدور کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے کے نتیجہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ 23 سالہ کاما راجو جو پیشہ سے مزدور تھا، علاقہ رائے درگم میں زیرتعمیر عمارت کی پانچویں منزل پر کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ عمارت سے نیچے گر پڑا اور شدید زخمی ہوگیا۔ متعلقہ افراد نے اُسے ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس رائے درگم نے بلڈر اور کنٹراکٹر کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا۔