استنبول۔/2 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سائیلو نے ہفتہ کو کہا کہ شام میں گرفتار شدہ آئی ایس آئی ایس کے تمام ارکان کو ان کے متعلقہ ممالک کو بھیج دیا جائے گا۔ سائیلو نے خبر دی کہ یوروپ کا یہ رویہ انتہائی غیر ذمہ داران ہے کہ پکڑے گئے افراد سے نمٹنے کا کام ترکی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ترکی نے 9 اکٹوبر کو شمال مشرقی شام میں بڑے پیمانہ پر فوجی کارروائی کی تھی تاکہ شامی پناہ گزینوں کیلئے ایک ’ محفوظ منطقہ ‘ بنایا جاسکے۔