جئے پور(راجستھان): ہندوستانی فوج کی انتہائی خفیہ باتوں کو آئی ایس آئی تک پہنچانے والے دو افراد کو انٹیلی جنس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کا تعلق بیکانیر اور جھنجھنو علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کررہے تھے۔ اترپردیش ٹیررسٹ اسکواڈ اور راجستھان پولیس کی مشترکہ تعاون سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف راجستھان پولیس انٹیلی جنس امیش مشرا نے یہ بات بتائی۔
ان ملزمین کی شناخت وکاس ٹیلوٹیا اور چیمن لال سے کی گئی ہے۔ وکاس کا تعلق جھنجنو سے بتایاگیا ہے۔ اس کے والد فوج سے سبکدوش ہے۔ وکاس فوج میں پانی سربراہ کرنے کا کام کیا کرتا تھا۔ وکاس ہندوستانی آرمی کی انتہائی خفیہ باتیں پاکستان کے بیکانیر کو روانہ کیا کرتا تھا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ تفتیش کے دوران وکاس نے دعوی کیا کہ وہ ہندوستان آرمی کی انتہائی خفیہ باتیں جن میں جنگ، تصاویر اور دیگر اہم راز کی باتیں پاکستان کو دی ہے۔ پولیس نے ہیمنت نامی ایک شخص کوبھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہے۔