آئی ایس آر ایس کے پہلے تعلیمی کورس کا انعقاد

   

کوچی: کیرالہ کے کوچی میں میں واقع امرتا اسپتال کے طبی ماہرین نے ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل اسٹیریوٹیکٹک ریڈیو سرجری سوسائٹی کے تعاون سے ہندوستان کے پہلے تعلیمی کورس کے پہلے دن ریڈیو سرجری کے طریقوں میں انقلابی تبدیلی لانے کی سمت اپنی کوشش کی ہے ۔کورس کا عنوان ہے “ایڈوانسز ان ا سٹیریوٹیکٹک ریڈیو سرجری فار دی مینیجمنٹ آف بینائن انٹراکرینیل ٹیومر، ہیڈ ٹیومر اور جینیٹورینری اینڈ گائناکولوجیکل کینسر آف دی ڈومین”۔ ریڈیو سرجری کا ایک جامع تعلیمی کورس جس کا مقصد نیورو سرجنز، آنکولوجسٹ، طبی طبیعیات، طلباء اور عام لوگوں کے درمیان ریڈیو سرجری اورا سٹیریو ٹیٹک ریڈیو تھراپی کے علم کو پھیلانا ہے جس کا مقصد سومی انٹرا کرینیئل ٹیومر، کھوپڑی پر مبنی ٹیومر اور میانجینری ٹیومر کا علاج کرنا اور اسے ختم کرنا ہے ۔