آئی ایس خراسان نے خورشید ٹی وی کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری لی

   

کابل31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ خراسان نے کابل میں خورشید ٹی وی کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری لی ہے جس میں چینل کے دو ملازم مارے گئے تھے ۔اس سے پہلے خورشید ٹی وی کے ڈائرکٹر جاوید فرہاد نے کہا کہ دھماکہ خیز مادہ سے بھری ایک گاڑی خورشید ٹی وی کی گاڑی سے جا ٹکرائی جس میں ایک صحافی اور گاڑی کے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔