پٹنہ ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو بنگلہ دیشی شہریوں کو جن کے دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ روابط ہیں، پٹنہ جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب گرفتار کرلیا گیا اور ان کے پاس جموں و کشمیر میں سنٹرل فورسیس کی تعیناتی سے متعلق دستاویزات پائے گئے۔ عہدیداروں نے اے ٹی ایس ٹیم کی کارروائی کے بارے میں آج بتایا کہ خیرالمندل اور ابو سلطان گرفتار ہیں جن کی جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش اور اسلامک اسٹیٹ بنگلہ دیش سے وابستگی بتائی جاتی ہے۔
