آئی ایس کا نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والا جنگجو واپسی کا خواہاں

   

ویلنگٹن ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے ایک شہری جس نے دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی تھی، کو شام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ اسے اپنے سابقہ فیصلہ پر بیحد افسوس ہے۔ دولت اسلامیہ میں رہ کر وہ غلاموں کی جیسی زندگی بسر نہیں کرسکتا اور اب نیوزی لینڈ واپس ہونے کا خواہاں ہے۔ مارک ٹیلر نامی یہ شخص ان پانچ نیوزی لینڈ شہریوں میں شامل ہے جنہوں دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی جسے ٹوئیٹر پر ’’کیوی جہادی‘‘ کے نام سے شہرت حاصل ہوئی جس نے 2014ء میں ٹوئیٹر کے جیو ٹیاگنگ طریقہ کار کو سوئچ آف کرنا بھول گیا تھا اور اس بھول کی وجہ سے باہر کی دنیا کے لوگوں کو دولت اسلامیہ جنگجوؤں کے محل وقوع کا پتہ چل گیا تھا۔