آئی ایس کی تشہیر میں ملوث فلپائنی شہری کو 10 سال سزا

   

Ferty9 Clinic

دوبئی، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی کی مقامی عدالت نے فلپائن شہری کو سوشل میڈیا پر دولت اسلامیہ کی تشہیر کرنے کے معاملے میں دس سال قید کی سزا سنائی ہے ۔امارات میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔نیشنل نیوز آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن کے شہری کی حسن ڈی اے اے (30) کے طور پر شناخت کی گئی ہے ۔ وہ گھریلو معاون کے طور پر کام کرتا ہے اوراسے دہشت گردگروپ میں شامل ہونے کا مجرم پایا گیا۔ دہشت گردانہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اس نے سات سوشل میڈیا اکاؤنٹس تیار کیے تھے اور عوام سے دولت اسلامیہ گروپ کی مالی امداد کی درخواست کی تھی۔عدالت نے ملزم حسن کو قصوروار قرار دیتے ہوئے دس سال کی سزا سنائی اور پانچ لاکھ 45 ہزار ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا اور سزا ختم ہونے کے بعداسے فلپائن بھیجنے کا حکم دیا۔