آئی ایف ایس امتحان کا شیڈول جاری

   

حیدرآباد۔ یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے انڈین فاریسٹ سرویسس ( آئی ایف ایس ) امتحان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ عام زمرہ میں 21 تا32 سال عمر کے خواہشمند بیچلر ڈگری کے حامل افراد امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔10 فروری 2021 سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا آغاز ہوگا جس کی آخری تاریخ 2 مارچ 2021 ہوگی۔ پریلیمنری امتحان 2 جون کو منعقد ہوگا جبکہ مین امتحان 21 نومبر 2021 کو منعقد ہوگا۔ خواہشمند امیدوارمزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ
https:www.upsc.gov.in
ملاحظہ کریں۔