واشنگٹن؍ نئی دہلی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس ‘کووڈ 19’ انفیکشن کو روکنے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے ملک میں لاک ڈاؤن لاگو کرنے کے فیصلے کو‘محتاط’ بتاتے ہوئے جمعرات کو اس کی ستائش کی .عالمی ادارہ صحت کے بعد آئی ایم ایف دوسری سب سے ٹاپ بین الاقوامی ایجنسی ہے جس نے ہندوستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔ آئی ایم ایف کے ایشیا۔ بحرالکاہل شعبہ کے ڈائرکٹرچانگ یونگ ری نے کہا‘‘ہم حکومت ہند کے لاک ڈاؤن کی پہل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یقینی طور پراس سے ترقی کی شرح میں کمی آئے گی۔