آئی ایم ایف پاکستان کی بیرونی مالیاتیضروریات کا جائزہ لے گی

   

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اگلے ہفتے پاکستان میں کارکردگی کے جائزے کے دوران موجودہ مالی سال کے لیے تقریباً 2.5 بلین امریکی ڈالر کے بیرونی فنانسنگ فرق کو پْر کرنے پر تبادلہ خیال کرے گا۔یہ معلومات میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ان بات چیت کے دوران پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات کا جائزہ لے گی۔ایکسپریس ٹریبیون اخبار کے مطابق، آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کی قیادت میں منگل کو بات چیت کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔. اس میں پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ افتتاحی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے شدہ نہیں ہے، کیونکہ 1.1 بلین ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کا پہلا باضابطہ جائزہ مارچ 2025 میں طے شدہ ہے۔