واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا آئندہ سالانہ اجلاس کورونا وائرس کی وبا کے سبب آن لائن منعقد کیا جائے گا۔ ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے مطابق دونوں مالیاتی ادارے کے ممبران اس مرتبہ واشنگٹن ڈی سی میں اکتوبر کے دوران آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مالپاس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ بینک نے ایک سو سے زائد ممالک میں صحت کے ہنگامی منصوبوں کی منظوری دی ہے اور وہ ترقی پذیر ممالک میں نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مالیات فراہم کر رہے ہیں۔
