آئی ایم ایف کا افغانستان کی امداد روکنے کا اعلان

   

واشنگٹن : افغانستان پر طالبان کے کنٹرول اور نئی حکومت کی غیر واضح صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف نے افغانستان کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔افغانستان میں حکومت کے تیزی سے قبضے کے باوجود طالبان کو ملک کے بیشتر نقد اور سونے کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں ہوگی جبکہ آئی ایم ایف نے اعلان کیا کہ وہ افغانستان کو امداد فراہم نہیں کرے گا۔گزشتہ روز واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا کہ کابل میں نئی حکومت کے بارے میں غیریقینی صورتحال کی وجہ سے افغانستان کیلئے آئی ایم ایف نے اپنی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔