آئی ایم سی آرکا مسلمانوں کے مسائل پر غور و خوض

   

نئی دیلی، 3ستمبر (یو این آئی) انڈین مسلمز فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر)کے دفتر میں سابق رکن راجیہ سبھا اور چیرمین آئی ایم سی آر کی صدارت میں ملک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل اور چیلنج کے بارے ایک مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں جسٹس اقبال احمد انصاری سابق چیف جسٹس، پٹنہ ہائی کورٹ، میم افضل، ترجمان اے آئی سی سی اور سابق سفیر، میجر جنرل جاوید اقبال (ریٹائرڈ) نائب صدر آئی ایم سی آر،سید مسعود حسین، جنرل سیکرٹری، آئی ایم سی آر اور سابق چیئرمین، نیشنل واٹر کمیشن حکومت،انظر الباری نیشنل کوآرڈینیٹر آئی ایم سی آر، ریزیڈنٹ ایڈیٹر دی فریڈم پریس اور ڈائریکٹر، انڈو مڈل ایسٹ کلچرل فورم،محمد الیاس سیفی آئی ایم سی آر اور آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے معاون خزانچی۔ املاک احمد انچارج اوورسیز ڈیپارٹمنٹ آف آئی ایم سی آر اور سابق نیوی آفیسر،معصوم مرادآبادی ایڈیٹر خبر جدید، عابد انور سینئر صحافی یو این آئی اردو سروس،خورشید ربانی ایڈیٹر منصف ٹی وی،محمد مستقیم ایڈیٹر سیاسی تقدیر،انجم جعفری ایڈیٹر، قومی بھارت،شمس الہدیٰ ایڈیٹر، میزائل ایکسپریس،ڈاکٹر خالد رضا ایڈیٹر، بھارت ایکسپریس اردو، اظہار الحسن بیورو انچارج، سہارا نیوز نیٹ ورک اردو،عامر فیصل ایڈیٹر، آبزرور پوسٹ،شمس تبریز قاسمی ایڈیٹر، ملت ٹائمز،شکیل احمد ایڈیٹر، نیوز ایم ایکس ٹی وی وغیرہ شامل تھے ۔اس تقریب میں مسلمانوں کے گوناگوں مسائل، ان کے حل کیلئے تدبیر،مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک، ملک میں دلتوں، کمزور طبقوں کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک اور بہار میں بڑی تعداد میں ووٹ کاٹے جانے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلامی اسکالروں کا وفد بھاگوت سے ملے گا
سہارنپور3 ستمبر (یواین آئی) جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس مولانا ارشد مدنی نے آر ایس ایس سربراہ کی طرف سے مسلمانوں کیساتھ بات چیت کی پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اسلامی اسکالروں کا ایک وفد موہن بھاگوت سے ملاقات کریگا اور ہندو۔ مسلم تعلقات بڑھانے پر زور دے گا۔
آر ایس ایس سربراہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قیام کی صد سالہ تقریب پر اپنے دہلی لیکچر سیریز میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے اس سے ہندو سماج پرجوش اور مسرور ہے ، دلچسپ بات ہے کہ موہن بھاگوت کو شہر دیوبند سے بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ یہ اپنے آپ میں بہت اہم ہے ۔اس کے علاوہ عام مسلمانوں نے بھی بھاگوت کی پہل کا صمیم قلب سے خیرمقدم کیا ہے ۔