آئی این ایس وکرانت گھپلہ معاملے میںراوت عرضی داخل کریں گے

   

کولہاپور: شیوسینا(ادھو ٹھاکرے گروپ)کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے جمعرات کو تنبیہ کی کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر کیریٹ سومیا اور دیگر 28 لیڈرکے خلاف مبینہ طور پر آئی این ایس وکرانت گھپلہ معاملے میں عرضی دائر کریں گے ۔شہر کے دو روزہ دورے پر آئے راوت نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا سومیا نے ہندوستانی بحری جہاز‘آئی این ایس وکرانت’کی اسکریپنگ سے جڑے معاملوں میں کروڑوں روپئے اکھٹے کئے ہیں۔ مسٹر سومیا نے کہا تھا کہ وہ یہ پیسہ ریاستی گورنر کے دفتر میں جمع کرا دیں گے ،جو ابھی تک جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔ پھر ریاستی حکومت نے اس معاملے میں جانچ کی ہدایت دی لیکن شندے فڑنویس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کلین چٹ دے کر جانچ کو بند کروا دیا۔