آئی این ایکس میڈیا معاملہ: سی بی آئی کی چارج شیٹ میں دعویٰ، اندارنی مکھرجی نے چدمبرم کو دی 35.5 کروڑ کی رشوت

,

   

سی بی آئی نے آئی این ایکس میڈیا بد عنوانی معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے خلاف دہلی کی ایک عدالت میں جمعہ کو چارج شیٹ دائر کی۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اندرانی مکھرجی نے پی چدمبرم کو رشوت کے طور پر 35.5 کروڑ روپئے سے زیادہ دئے۔ یہ پیسے سنگاپور ، ماری شس، برموڈا، انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں دئے گئے۔ یہ چارج شیٹ اسپیشل جج لال سنگھ کے سامنے دائر کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس چارج شیٹ میں پیٹر مکھرجی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایس بھاسکرمن، سندھو شری کھلر، سوکشم ،انوپ کے پجاری، پربودھ سکسینا، ایف ربندر پرساد ، آئی این ایکس میڈیا، ایس سی ایل اور چیس مینجمنٹ کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ آخری رپورٹ میں ملزم سے سرکاری گواہ بنی اندرانی مکھرجی کا بھی نام ہے۔

سی بی آئی نے چار کمپنیوں اور 8 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس میں 120بی (مجرمانہ سازش) ،420 ( دوھکہ دہی) ، 468،(جعل سازی) ، ،  471 ( فرضی دستاویز کو اصلی بتاکر دستخط کرنا) دفعات لگائی گئی ہیں۔ اسپیشل جج اجے کمار کہاڑ اس معاملے پر 21 اکتوبر کو غور کریں گے۔