حیدرآباد 16 اگست ( سیاست نیوز ) بھدرا چلم کے آئی ٹی ڈی اے پی او راہول آئی اے ایس نے اپنی بیوی منیشا کو سرکاری دواخانہ میں شریک کروا کر مثال قائم کی ۔ منیشا کی زچگی ایک سرکاری دواخانہ میں ہوئی جنہیں لڑکا تولد ہوا ۔ بھدرا چلم دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ راما کرشنا کی قیادت میں ساتویکا ، شمشاد ، کونڈینیا اور کروپا وجئے نے ان کی سرجری کی ۔ کھمم ضلع کے کلکٹر انودیپ دوریشیٹی جو گزشتہ میں بھدرا دری کتہ گوڑم کلکٹر کے طور پر خدمت انجام دینے کے دوران اپنی بیوی کو بھدرا چلم کے سرکاری دواخانہ میں شریک کروایا تھا ۔ پی وی گوتم جو پہلے بھدرا چلم آئی ٹی ڈی اے پی او کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے انہوں نے بھی اپنی شریک حیات کو سرکاری دواخانہ میں شریک کروایا تھا ۔ جس سے اس دواخانہ کو آئی اے ایس عہدیداروں کی ستائش کے بعد ایک خاص مقام حاصل ہوگیا ہے ۔ ش