آئی اے ایس آفیسر کیساتھ فریب بی جے پی لیڈر سمیت دو ملزمان نامزد

   

پرتاپ گڑھ ۔ 13فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے آئی اے ایس آفیسرکی آراضی کے فرضی دستاویز تیار کرکے قرض لینے کے معاملے میں چہارشنبہ کی شام بی جے پی لیڈر و نیشنل اربن کوآپریٹیو بینک کے سابق جنرل منیجر سمیت دو ملزمان کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کیا ہے ۔ایس ایچ او سریندر ناتھ نے بتایا کہ سول لائن واقع سٹی پیلس کے باشندے اکشے پرتاپ سنگھ کے بڑے بھائی ابھے پرتاپ سنگھ سنگھ آئی اے ایس افسر ہیں ۔دونوں کے مشترکہ نام سے شہر میں کئی مقامات پر اراضی واقع ہے ۔