آئی اے ایس آفیسر کی بیٹی کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) ایک آئی اے ایس آفیسر کی بیٹی نے شادی کے چند دنوں میں ہی خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایاکہ گنٹور ضلع کے تاڈی پلی کے سینئر آئی اے ایس چنارام کی بیٹی مادھوری ماہتی بائی 27 سالہ نے اتوار کی رات اپنے کمرے کے باتھ روم میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس کی شادی مارچ 2025 ء میں نندیال ضلع کے راجیش نائیناو سے ہوئی تھی ۔ اس نے محبت کرتے ہوئے شادی کرلی تھی۔ مادھوی نے اپنے والد کو بتلایا تھاکہ شادی کے تین ماہ کے بعد سے اس کا شوہر اسے ہراساں کررہا ہے ۔ تب والد نے پولیس کی مدد سے لڑکی کو اپنے گھر لیکر آگیا تب سے وہ اپنے والد کے مکان میں ہی رہ رہی تھی جس کے بعد اُس نے اچانک اتوار کی رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لڑکی کی والدہ لکشمی بائی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ۔ لڑکی کے افراد خاندان نے بتایا کہ راجیش نے مادھوری کو دھوکہ دیکر مہانندں میں رجسٹر شادی کرلی ۔ اس نے بتایا کہ وہ ایک سرکاری ملازم ہے ۔ شادی کے چند ماہ بعد سے وہ مزید جہیز کے لئے ہراساں کررہا تھا اور عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہا تھا ۔ دو ماہ قبل والدین مادھوری کو گھر لے آئے جس کے بعد سے وہ مسلسل پریشان تھی اوراس نے یہ قدم اُٹھایا۔ ش