آئی اے ایس تبادلے ‘ 20 اضلاع کے نئے کلکٹرس کا تقرر ، مزمل خان کلکٹر کھمم مقرر

   

حیدرآباد ۔ 15 جون (سیاست نیوز) ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے بعد حکومت نظم و نسق پر توجہ دے رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے گئے ۔ 20 اضلاع کیلئے نئے کلکٹرس کا تقرر کیا ہے۔ ضلع پداپلی کلکٹر مزمل خان کو کھمم کا کلکٹر بنایا گیا ہے۔ منچریال کے کلکٹر بداوت سنتوش کو ناگرکرنول کا کلکٹر بنایا گیا ۔ ٹرانسکو کے جے ایم ڈی سندیپ کمار جھا کو راجنا سرسلہ کا کلکٹر، انوراگ جینتی کو کریم نگر کا کلکٹر، نرمل کے کلکٹر آشیش سنگواں کا کاماریڈی کلکٹر کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا ۔ جتیش وی پاٹل کو بھدرادری کتہ گوڑم کا کلکٹر، راہول شرما کو جئے شنکر بھوپال پلی کلکٹر، ہنمکنڈہ کے کلکٹر سی پٹنائیک کا نارائن پیٹ کلکٹر کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا ۔ ورنگل کی کلکٹر پی پرونیا کا ہنمکنڈہ کلکٹر کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا ۔ اڈیشنل کلکٹر کھمم ستیہ پرساد کو جگتیال کا کلکٹر بنایا گیا ۔ کویا سری ہرشا کو پداپلی کا کلکٹر، وجیندرا بوئینی کو محبوب نگر کا کلکٹر، کمار دیپ کو منچریال کا کلکٹر، پرتیک جین کو وقارآباد کا کلکٹر، نارائن ریڈی کو نلگنڈہ کا کلکٹر، آدرش سروبھی کو ونپرتی کا کلکٹر، تیجس نندلعل کو سوریہ پیٹ کلکٹر، ستیہ شاردا دیوی کو ورنگل کلکٹر، ٹی ایس دیواکر کو ملگ کا کلکٹر، ابھیلاشہ ابھینو کو نرمل کا کلکٹر نامزد کرنے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔2