آئی اے ایس عہدیداران جیش رنجن اور نرسمہا ریڈی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد/29 اپریل ( سیاست نیوز) سینئر آئی اے ایس عہدیدار جیش رنجن نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ جیش رنجن نے اسپیشل چیف سکریٹری اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر انڈسٹری انوسٹمنٹ سیل دفتر چیف منسٹر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ انہیں اسمارٹ پرو ایکٹیو افیشینٹ اینڈ ایفیکٹیو ڈیلوری (SPEED) کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ای وی نرسمہا ریڈی آئی اے ایس نے بھی چیف منسٹر سے ملاقات کی جنہوں نے ایڈیشنل چیف ایگزیکیٹو آفیسر انڈسٹری اینڈ انوسٹمنٹ سیل عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا جبکہ چیف منسٹر نے دونوں سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔1