حیدرآباد۔16 ۔اکٹوبر(سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں خدمات انجام دینے والے آئی اے ایس عہدیداروں کو پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں رپورٹ کئے جانے کے احکامات کے ساتھ ہی جن عہدیدارو ںکو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا تھا ان کی جگہ دیگر عہدیداروں کے تقرر کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔مرکزی حکومت کے احکامات کے خلاف مذکورہ عہدیداروں نے گذشتہ یوم سنٹرل اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل سے رجوع ہوتے ہوئے راحت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کوئی راحت نہ ملنے کے بعد ان عہدیداروں نے آج تلنگانہ ہائی کورٹ سے راحت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں بھی ناکامی کے بعد ان کی جگہ پر دیگر عہدیداروں کو تقررات کے لئے جی او آر ٹی 1377 جاری کردیاگیا ہے۔ کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد محترمہ امرا پالی آئی اے ایس کو کمشنر جی ایچ ایم سی کی ذمہ داری سے فارغ کئے جانے کے بعد ان کی جگہ مسٹر کے الم بھریتی آئی اے ایس کمشنر ٹرانسپورٹ کو کمشنر جی ایچ ایم سی کی مکمل زائد ذمہ داری دی گئی ہے اسی طرح سی ایم ڈی جینکو و ٹرانسکو مسٹر رونالڈ روس کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کرتے ہوئے حکومت نے ان کی جگہ مسٹر سندیپ کمار سلطانیہ آئی اے ایس پرنسپل سیکریٹری محکمہ فینانس کو سی ایم ڈی جینکو و ٹرانسکو کی مکمل زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ این سری دھر آئی اے ایس پرنسپال سیکریٹری محکمہ سوشل ویلفیر کو پرنسپل سیکریٹری یوتھ اڈوانسمینٹ اینڈٹورازم اینڈ کلچر کی مکمل زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چنگتوآئی اے ایس سیکریٹری محکمہ صحت کو ڈائریکٹر آیوش کی مکمل زائد ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ مسٹر آر وی کرنن آئی اے ایس ڈائریکٹر ہیلت اینڈ فیملی ویلیفر کو سی ای او آروگیہ شری ہیلت کئیر ٹرسٹ کی مکمل زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔3