آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کیلئے مشاورت کا آغاز

   

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چیف سکریٹری سومیش کمار سے رپورٹ طلب کی
حیدرآباد۔6۔ جنوری (سیاست نیوز) ریاست میں آئی پی ایس تبادلوں کے بعد چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایت دی گئی کہ وہ ترقی حاصل کرنے والے سینئر عہدیداروں کی نئی پوسٹنگ اور دیگر عہدیداروں کے معمول کے تبادلوں پر تجاویز کے ساتھ رپورٹ پیش کریں۔ چیف سکریٹری عہدیداروں کی پوسٹنگ کے سلسلہ میں چیف منسٹر کے دفتر سے مشاورت میں مصروف ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ کئی وزراء نے محکمہ جات کیلئے عہدیداروں کی تبدیلی کی سفارش کی اور اپنے پسندیدہ عہدیداروں کے نام پیش کئے ہیں۔ کئی سینئر آئی اے ایس عہدیدار اسپیشل چیف سکریٹری رینک پر ترقی پاچکے ہیں لیکن انہیں نئی پوسٹنگ نہیں دی گئی ۔ بتایا گیا کہ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار ، پرنسپل سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی جیش رنجن اور بعض دیگر عہدیداروں کو اہم پوسٹنگ دی جاسکتی ہے۔ لوکیش کمار کو تلنگانہ سوشیل ویلفیر اقامتی تعلیمی اداروںکی سوسائٹی اور تلنگانہ ٹرائبل ویلفیر اقامتی اسکول سوسائٹی کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے ۔ اسپیشل سکریٹری فینانس رونالڈ راس کے تبادلہ کا امکان ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار کو اہم ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ تبادلوں کی سرگرمیوں کے آغاز کی اطلاع ملتے ہی سینئر آئی اے ایس عہدیداروں نے بہتر پوسٹنگ کیلئے پیروی کا آغاز کردیا ہے۔ ر