جی سریجنا جی ایچ ایم سی میں ایڈیشنل کمشنر مقرر
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت نے آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں انتظامی نظام کو مزید موثر بنانے کے مقصد سے کی گئی ہیں ۔ ان تبادلوں میں جی ایچ ایم سی ، ضلع کلکٹر اور دیگر محکموں کے کمشنر کے عہدے شامل ہیں ۔ ریاستی حکومت نے آئی اے ایس افسران جی سریجنا اور ونئے کرشنا ریڈی کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈیشنل کمشنر مقرر کیا ہے ۔ ان تقررات سے حیدرآباد شہر کے انتظامیہ کو مزید موثر بنانے اور شہر کی ترقی ، انفراسٹرکچر ، صفائی اور شہری منصوبہ بندی جیسے مسائل کے حل کرنے میں ان کا اہم کردار ہوگا ۔ محکمہ پنچایت راج کے کمشنر کے طور پر شروتی اوجھا آئی اے ایس کو مقرر کیا گیا۔ نلگنڈہ ضلع کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے آئی اے ایس افسر ترپاٹھی کے تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے اور انہیں نظام آباد ضلع کلکٹر مقرر کیا گیا ۔ بی چندر شیکھر کو نلگنڈہ ضلع کلکٹر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ اوما شنکر پرساد کو نارائن پیٹ ضلع میں ایڈیشنل کلکٹر مقرر کیا گیا ۔۔ ش