حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی (سیاست نیوز) اوبلا پورم مائیننگ کیس میں آئی اے ایس عہدیدار سری لکشمی کی درخواست پر آج تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سی بی آئی کے علاوہ سری لکشمی کو وکلا نے بحث کرتے ہوئے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔ عدالت نے فریقین کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کردیا ہے ۔ سری لکشمی کے وکلاء فیصلہ کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں۔ اوبلا پورم غیر قانونی مائننگ کے سلسلہ میں سی بی آئی نے سری لکشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ سری لکشمی نے دیگر کمپنیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اوبلا پورم کمپنی کو لیز منظور کیا تھا ۔ سری لکشمی کے مقدمہ کو کالعدم کرنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔1