حیدرآباد27 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں ایک آئی اے ایس عہدیدار کی جانب سے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے بات چیت کی ویڈیو اور تصویر سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد تنازعہ کا سبب بن چکی ہے۔ وجئے واڑہ کے اندرا گاندھی میونسپل گراؤنڈ میں کل یوم جمہوریہ تقریب کے دوران آئی اے ایس عہدیدار پراوین پرکاش نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر چیف منسٹر سے بات کی ۔ پراوین پرکاش چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری ہیں اور یوم جمہوریہ تقریب کے دوران کسی مسئلہ پر بات چیت کیلئے چیف منسٹر کے قریب پہنچے تو انہوں نے خود کو زمین پر گھنٹوں کے بل بیٹھ کر بات کی۔ اس تصویر کے سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کی۔ اپوزیشن اور دیگر تنظیموں نے آئی اے ایس عہدیدار کے اس رویہ کو آل انڈیا سرویس رولز کی توہین قرار دیا ہے ۔ آئی اے ایس عہدیدار کو زمین پر بیٹھ کر بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے تھا ۔ اس تصویر پر برسر اقتدار پارٹی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بعض گوشوں نے آئی اے ایس عہدیدار کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں چیف منسٹر کی دختر کویتا سے ایک آئی اے ایس عہدیدار نے اسی طرح زمین پر بیٹھ کر بات کی تھی اور ویڈیو وائرل ہوگیا جس پر کافی تنازعہ رہا۔ ر