حیدرآباد 31 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ کیڈر 2019 بیاچ کے آئی اے ایس ٹرینی آفیسرس نے ڈاکٹر مری چنا ریڈی فروغ انسانی وسائل انسٹی ٹیوٹ میں اورئینٹیشن پروگرام میں شرکت کی ۔ ان عہدیداروں نے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈیمی آف اڈمنسٹریشن مسوری میں پہلے مرحلہ کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد حکومت تلنگانہ کو رپورٹ کیا تھا ۔ ڈائرکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ و اسپیشل چیف سکریٹری برائے حکومت بی پی اچاریہ کے علاوہ سابق مشیر حکومت تلنگانہ اے کے گوئل ‘ کے راما کرشنا راو ‘ ہرپریت سنگھ اور دوسری اہم شخصیتوں نے آئی ایس آفیسرس ٹرینی سے خطاب کیا ۔ اس پروگرام کا اصل مقصد ٹرینی عہدیداروں کو تلنگانہ کی معیشت ‘ کلچر ‘ عوام اور اختراعی اسکیمات سے واقف کروانا تھا ۔ بی پی اچاریہ نے کہا کہ اضلاع میں تعیناتی سے انہیں انتظامی امور سمجھنے میں مدد ملے گی ۔