لڑکے اور لڑکیاں مطالعہ میں مصروف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : (سیاست کی خصوصی رپورٹ) : ہمارے ملک ہندوستان کے سیول سروسیس امتحانات کے ذریعہ آئی اے ایس ، آئی پی ایس ، آئی ایف ایس بنتے ہیں حیدرآباد میں اشوک نگر ، گاندھی نگر ، کا علاقہ اس کی تیاری کا ہب ہے ۔ تمام نامور کوچنگ سنٹرس اسی علاقہ میں واقع ہیں یہاں کی گلی کوچے سیول سروسیس اور دیگر سروسیس کے امتحانات کی تیاری کرنے والے لڑکے / لڑکیوں سے بھرے نظر آتے ہیں ۔ جن کا مطالعہ میں غرق رہنا ان کے جنون کو ظاہر کرتا ہے ۔ ایم اے حمید اور سید مظہر علی کی سیاست ٹی وی کے لیے خصووصی رپورٹ میں ایسے کوچنگ سنٹرس جہاں آئی اے ایس عہدیدار کے زیر نگرانی کلاس ہوتی ہیں حیدرآباد ، تلنگانہ اور اے پی سے جو امیدوار آئی اے ایس ، آئی پی ایس کے لیے منتخب ہوتے ہیں ۔ ان کی اکثریت ان اداروں کی ہوتی ہے جہاں یہ طلبہ کوچنگ حاصل کررہے ہیں ۔ وہیں پر کتابوں کی خریداری اور مختلف اہم بکس کے لیے اسٹالس پر ہجوم ہوتا ہے پھر سٹی سنٹرل لائبریری تو ان کے لیے بہترین ، ماحول اشوک نگر چکڑ پلی میں واقع اس لائبریری میں روزانہ 3 ہزار افراد سلف اسٹڈی کے لیے آتے ہیں ۔ لائبریری انہیں مفت جگہ فراہم کرتی ہے لائٹ درکار فیان کے ساتھ پانی اور ٹائلٹ کا انتظام ہے ۔ 5 روپئے کا کھانا بھی جی ایچ ایم سی کے تحت ایک ٹائم دیا جاتا ہے ۔ خواتین کے لیے علحدہ لیڈیز سیکشن ہے جو شہر کے کم اور مختلف اضلاع تلنگانہ ، اے پی کے علاوہ مہاراشٹرا ، کرناٹک سے لڑکے لڑکیاں یہاں دن بھر بیٹھ کر مطالعہ کے ذریعہ ان امتحانات کی تیاری کرتے ہیں ۔ مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ کی ایک طالبہ مس چنچل پانڈے جو ایک کسان کی بیٹی جن کی ماں غریب گھریلو خاتون ہے ۔ سٹی لائبریری اشوک نگر میں کتابوں کے مطالعہ کے ساتھ تیاری کرتے ہوئے اپنے تاثرات سے واقف کروایا کہ وہ مہاراشٹرا پبلک سرویس کمیشن کا امتحان لکھنے والی ہے ۔ ڈگری مکمل کرنے کے بعد اب حیدرآباد میں آئی سی آئی سی آئی بینک میں ملازمت کرتے ہوئے تیاری کے لیے وقت نکال رہی ہیں۔ مہدی پٹنم کے ہاسٹل میں رہتی ہے لیکن اشوک نگر لائبریری میں ہر چھٹی کے دن پورا دن گذارنا ایسا پر سکون ماحول ملتا ہے کہ تیاری کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے ۔ ضلع نرمل کی ایک بی ایڈ طلبہ سی ٹی ای ٹی کی تیاری کرنے کے لیے روزانہ صبح 9 بجے تا شام 8 بجے یہاں کے ماحول سے استفادہ کرتی ہے ۔ اب آئی اے ایس ، آئی پی ایس کے لیے یونین پبلک سرویس کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا اور اب سیول سرویس پریلمنری کے لیے 18 مارچ تک فارم داخل کرنا ہے اور 2 جون کو امتحان ہے ۔ اب اشوک نگر کا علاقہ دن بدن تیزی سے تنگ دامنی کا شکوہ کرے گا ۔ یہاں ہاسٹل ، کھانے کے لیے ٹفن سنٹرس اور نان لوکل امیدواروں کے لیے دیگر ضروریات کی فراہمی آسانی سے فراہم ہونے کا ذریعہ ہے ۔۔