آئی اے ایم صدر سدی پیٹ کی کورونا سے موت

   

حیدرآباد۔ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے )سدی پیٹ چیاپٹر(تلنگانہ) کے صدر ڈاکٹر شنکر راو کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔وہ کورونا سے متاثر تھے جس کے بعد ان کو علاج کے لئے کمس اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں منگل کی شب انہوں نے آخری سانس لی۔ڈاکٹر شنکر راو سدی پیٹ کے مشہور آرتھوپیڈیشین تھے ۔25دن قبل وہ اس موذی مرض سے متاثر پائے گئے جس کے بعد ان کو کمس اسپتال سکندرآباد منتقل کیاگیا تاہم کل شب ان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ کورونا وائرس سے طبی عملے کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ سیاسی قائدین بھی متاثر ہوئے ہیں۔