’آئی اے ای اے‘ کے ہمارے مقامات کا معائنہ کرنےسے کوئی مسئلہ نہیں: رئیسی

   

تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے چہارشنبہ کے روز کہا ہے کہ ان کے ملک کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے جوہری مقامات کے معائنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے حال ہی میں ایران نے متعدد عالمی معائنہ کاروں کو ایران میں جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری سے خارج کردیا تھا۔رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معائنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مسئلہ کچھ معائنہ کاروں کے ساتھ ہے۔ جہاں تک ان انسپکٹرز کا تعلق ہے جو قابل اعتماد ہیں وہ ایران میں اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایرانی اقدام اس ماہ کے شروع میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی قیادت میں اس اقدام کے بعد سامنے آیا ہے جس میں تہران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ایجنسی کے ساتھ فوری طور پر تعاون کرے۔