ویانا: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے یوکرین میں نیوکلیائی مراکز میں عملے کی مدد اور حمایت کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کرے گی۔ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی ) کے ماہر مشن کی قیادت کرنے والے مسٹر گروسی 26 اپریل کو یوکرین پہنچے ۔ انہوں نے منگل کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘‘آئی اے ای اے یوکرین کے جوہری مقامات کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے امدادی اور معاون عملے کو مربوط کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کرے گی’’۔انہوں نے کہا کہ ماہرین پہلے ہی ریڈیولاجیکل اسیسمنٹ کرنے اور حفاظتی اقدامات کی نگرانی کے نظام کو بحال کرنے کے لیے آلات کی پہلی کھیپ یہاں لا چکے ہیں۔گروسی نے چرنوبل این پی پی میں36 سال قبل پیش آئے واقعے کے متاثرین کی یاد کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ یہ حادثہ 26 اپریل 1986 کو چرنوبل پاور پلانٹ میں پیش آیا تھا جسے تاریخ کا بدترین نیوکلیائی حادثہ سمجھا جاتا ہے ۔