آئی جی آئی ہوائی اڈے پر سامان کی جانچ کے لیے ایکسرے مشینوں میں اضافہ سے بھیڑ میں آئی کمی: جیوترادتیہ سندھیا

   

نئی دہلی: شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے جمعہ کو کہا کہ دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر سامان کی جانچ کے لیے ایکسرے مشینوں کی تعداد میں اضافہ سے بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ یہاں مشینوں کی تعداد بڑھا کر 18 کر دی گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ (IGIA) حالیہ ہفتوں میں زیادہ بھیڑ کی پریشانی سے دوچار ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی دیر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ کئی مسافروں نے سوشل میڈیا پر اس صورتحال سے آگاہ کیا۔اس کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے اقدامات کر رہے ہیں۔ داخلی راستوں پر سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے جیسے اقدامات کئے گئے ہیں۔