آئی جی رتبہ کے 4 عہدیداروں کو ترقی

   

حیدرآباد/18 جون، ( سیاست نیوز) حکومت نے آج انسپکٹر جنرل پولیس رتبہ کے عہدیداروں کو ترقی دی ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کئے ۔ 1995 آئی پی ایس بیاچ کے مہیش مرلیدھر بھاگوت ( کمشنر رچہ کنڈہ )، سواتی لکڑا ( ویمن سیفٹی ونگ )، ڈاکٹر آر ایس پراوین کمار( سکریٹری سوشیل ویلفیر ) اور وی وی سرینواس راؤ ( چیرمین ویمن پولیس رکروٹمنٹ بورڈ ) کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس رتبہ پر ترقی دینے احکام جاری کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ریاست میں آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں آئیں گے۔