حیدرآباد ۔ 28 فبروری (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے ایم بی اے اور ایم سی اے میں داخلوں کیلئے ٹی ایس آئی سیٹ 2023ء کا شیڈول جاری کردیا۔ 6 مارچ 6 مئی تک آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ ایس سی، ایس ٹی اور معذور امیدواروں کیلئے 550 اور دیگر امیدواروں کیلئے 750 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ 250 روپئے جرمانہ کے ساتھ 12 مئی 500 روپئے جرمانے کے ساتھ 18 مئی تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ امیدوار اپنی درخواستوں کو 12 تا 18 مئی کے درمیان آڈٹ کرسکتے ہیں۔ 22 مئی سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ 26 اور 27 مئی کو آئی سیٹ کا داخلہ امتحان منعقد ہوگا۔ن