حیدرآباد۔ تلنگانہ کے طلبا نے آئی سی ایس ای ( دسویں ) اور آئی ایس سی ( بارہویں ) جماعت کے امتحانات میں100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے ۔ کونسل برائے انڈین اسکول سرٹیفیکٹ امتحانات ( سی آئی ایس سی ای ) کی جانب سے ان نتائج کا آج اعلان کیا گیا ہے ۔ جملہ 4,685 طلبی آئی سی ایس ای امتحان کیلئے 40 اسکولس سے شریک ہوئے تھے ۔ اسی طرح 14 اسکولس سے 922 طلبا آئی ایس سی امتحان میں شریک ہوئے تھے ۔ قومی سطح پر دسویں جماعت کے لڑکے اور لڑکیوں نے جملہ 99.98 فیصد کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 12 ویں جماعت میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے زیادہ ہے ۔ان امتحانات میں تلنگانہ کے لڑکے اور لڑکیوں کا کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا ہے ۔
