آئی سی سی حکام پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر اقوام متحدہ کی تشویش

   

جنیوا(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن نے افغانستان میں امریکی افواج کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات میں شامل عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) کے چند عہدیداروں پر پابندی عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ حقوق انسانی کمیشن کے ترجمان روپرٹ کولویلے نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی کو آزادانہ اور بغیر خلل کے کام کرنے کی اپنی صلاحیت کی ضمانت دی جانی چاہئے تاکہ وہ کسی غیر مناسب دباؤ، خطرے یا مداخلت کے بغیر اپنے کام انجام دے سکے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو انسانی حقوق کی پامالیوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین نظراندازی کے نتائج اورسچائی جاننے کا حق ہے ۔