آئی سی سی مینز ورلڈکپ کوالیفائر پلے آف کا آج آغاز

   

دبئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر پلے آف اتوارکو نمیبیا میں شروع ہوگا جس میں اس سال کے آخر میں زمبابوے میں منعقد ہونے والے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں چھ ٹیمیں صرف دو مقامات کے لیے لڑیں گی۔پلے آف جوکہ ورلڈ کپ سے دو قدم دور ہے، میں وہ ٹیمیں شامل ہیں جنہوں نے مردوں کی سی ڈبلیو سی لیگ 2 کے نچلے چار مقامات اورسی ڈبلیو سی چیلنج لیگ اے اوربی میں بالترتیب سرفہرست مقام حاصل کیا۔ میچز 26 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔ میزبان نمیبیا پہلے دن امریکہ کے خلاف ایکشن میں ہے، جس نے 2019 سے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میں سے چار مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نمیبیا نے اپنے 36 لیگ 2 میچوں میں سے 19 فتوحات حاصل کیں اور نیپال کے خلاف شکست کھا گئی۔ امریکہ 16 جیت کے ساتھ لیگ 2 میں ایگلز سے ایک مقام پیچھے رہا۔ کینیڈا کے کپتان سعد بن ظفر نے کہا یہ ٹورنامنٹ کینیڈا کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ہمیں اپنا ونڈے موقف دوبارہ حاصل کرنے اور زمبابوے میں ہونے والے آئندہ ورلڈکپ کوالیفائرز کے لیے مزید موقع فراہم کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ان کی توجہ اپنی بہترین کارکردگی پر مرکوز ہے کیونکہ یہ ان کے لیے بہت اہم ایونٹ ہے۔ہم نیپال میں سہ فریقی سیریز کے آخری دو میچوں میں دو اچھی کارکردگی دینے میں کامیاب رہے تھے۔
سری لنکا پہلے ونڈے میں 76 رنز پر ڈھیر
آکلینڈ: دائیں ہاتھ کے میڈیم فاسٹ بولر ہنری شپلے کی پانچ وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 198 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ونڈے سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بلیک کیپس کی سری لنکا پر مردوں کے ون ے میں (رنز کے لحاظ سے) یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ شپلے کی 5-31 کی شاندار کوشش اور ڈیرل مچل (2-12) اور بلیئر ٹکنر (2-20) کی دو وکٹوں کی مدد سے نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 49.3 اوورز میں 274 رنز بنانے کے بعد 19.5 اوورز میں 76 رنز پر آؤٹ کردیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ میں سرفہرست ہے۔ ان کے پاس 22 گیمز میں 160 پوائنٹس ہیں۔ اگر وہ سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑکر آئی سی سی مردوں کی ونڈے ٹیم رینکنگ میں نمبر ایک پہنچ جائیں گے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کو فن ایلن (51) بہتر شروعات فراہم کی۔ درمیانی اوورز میں وکٹیں گنوانے کے باوجود کیویز نے گلین فلپس (39) اور راچن رویندرا (49) کی کارکردگی کی مدد سے 274 رنز بنائے۔ چمیکا کرونارتنے 4-43 کے ساتھ سری لنکا کے کامیاب بولر رہے ۔