کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اس وقت بھارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سری لنکن کرکٹ (ایس ایل سی) کو معطل کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا یہ فیصلہ سری لنکا کی پارلیمنٹ کی جانب سے جمعرات کو متفقہ طور پر ایک قرارداد کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے قراداد میں سری لنکا کرکٹ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کی حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں نے حمایت کی۔ آئی سی سی نے نتیجہ اخذ کیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسے اپنے تمام معاملات کو آزادانہ طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ گورننس یا انتظامیہ میں حکومتی مداخلت نہ ہو۔