آئی سی سی نے کرکٹ کے بہترین لمحات جاری کئے

   

دبئی۔ 2جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال گذشتہ سال کے ٹاپ 10 اسپرٹ آف کرکٹ لمحات جاری کئے ہیں جن میں سب سے اوپر دبئی ٹسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پرنیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں راس ٹیلر اور ٹام لیتھم کی جانب سے دن میں 10 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کو خود سے آگے میدان سے باہر جانے کا موقع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ باقی لمحات میں ویمنز بگ بیش کے دوران نکولا ہین کک کی جانب سے حریف کھلاڑی ہیلی میھتیو کی عیادت، ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے بعد چار آئرش پلیئرز کی جذباتی سبکدوشی، واحد ٹسٹ میں فتح کے بعد ہندوستان کا افغانستان سے ٹرافی باٹنا ، عمران طاہر کا زمبابوے کے خلاف میچ میں فتح کے بعد حریف بولروں کو مشورے دینا، ہندوستان کا آخری اننگز کھیلنے والے الیسٹر کک کو گارڈ آف آنر، ہیراتھ کی کھیل سے رخصتی، روانڈا کرکٹ بورڈ کی جانب سے یتیم بچوں کیلیے کھیل کا سامان عطیہ کرنا شامل ہے۔
8 سال سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوں : کوہلی
سڈنی ۔ 2جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کمر کی تکلیف آٹھ سال سے ہے۔کوہلی آسٹریلیا سے تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن میچ میں کمر کے درد کا شکار ہوئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ تکلیف میرے لئے نئی نہیں ہے بلکہ اس کا اور میرا ساتھ 2011 سے ہے لیکن میں اس کو سر پر سوار نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس جب کام زیادہ ہوتا ہے تو تکلیف بڑھ ضرور جاتی ہے لیکن دو سے تین میں ٹھیک بھی ہو جاتی ہے۔ واضح رہے آسٹریلیا سے تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن کوہلی نے آسانی سے 74 رنز بنائے لیکن پھر مچل اسٹارک کی گیند کو سنگل کیلئے ہک کرنے کے بعد انہیں کمر میں تکلیف شروع ہوگئی۔ انہوں نے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرکے فزیو پیٹرک کو طلب کیا جنہوں نے میدان پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن وہ مزید 7 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

میری کوم ممبئی میراتھن کی سفیر
ممبئی۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک میڈلسٹ اور 6 مرتبہ کی عالمی باکسنگ چمپین ایم سی میری کوم کو یہاں 20 جنوری کو منعقد شدنی مجوزہ 16 ویں ٹاٹا ممبئی میراتھن کیلئے سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ایو نٹ کے منتظمین پروکام انٹرنیشنل نے کہا کہ ٹاٹا ممبئی میراتھن کیلئے عالمی چمپین میری کوم کو سفیر مقرر کرنا ایک خوشخبری ہے اور میراتھن کو کامیاب بنایا جائے گا۔